یقین دہانی کے بعد عوامی تحریک کو دھرنے کی اجازت

یقین دہانی کے بعد عوامی تحریک کو دھرنے کی اجازت

لاہور: صوبہ پنجاب کی عدالت عالیہ نے عوامی تحریک ( پی اے ٹی) کی جانب سے رات 10 بجے دھرنا ختم کرنے کی یقین دہانی کے بعد اسے استنبول چوک پر دھرنے کی اجازت دے دی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق دھرنے کی اجازت لاہور ہائی کورٹ نے عوامی تحریک کے فریقین کے ساتھ معاملات طے پاجانے کے بعد دھرنے کی اجازت دی۔

پی اے ٹی نے تاجررہنما کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ یہ دھرنا پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خطاب کے بعد ختم کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عوامی تحریک نے مال روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا جس پر مال روڈ تاجر ایسوسی ایشن کے رہنما نے عدالت میں دھرناروکنے کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست کی سماعت جسٹس مامون الرشید پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے کی نے لاہور کی ضلعی انتظامیہ کو عوامی تحریک کا دھرنا روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔

بعد ازاں عدالتی حکم کے تناثر میں میں عوامی تحریک نے آج دھرنے کا مقام استنبول چوک سے تبدیل کرتے ہوئے ناصر باغ منتقل کردیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *