ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے دوران کمنٹری کروں گا ، ڈین جونز

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے دوران کمنٹری کروں گا ، ڈین جونز

کراچی: دنیائے کرکٹ کے معروف آسٹریلوی کمنٹیٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ ڈین جونز نے کہاہے کہ وہ ورلڈ الیون اور سری لنکا کی ٹیموں کے دورہ پاکستان کے دوران کمنٹری کرنے پاکستان آئیں گے۔

نجی ٹی وی سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈین جونز کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور ورلڈ الیون کی ٹیموں کا پاکستان میں کھیلنا خوش آئند ہے اور اس پر حد درجہ مسرور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ان ٹیموں کے ساتھ میں بھی پاکستان کا دورہ کروں گا اور اس موقع پر میچز کے دوران کمنٹری بھی کروں گا، ان کامیاب دوروں کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے بند دروزے کھل جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں گرین شرٹس کی شاندار فتح کے بعد مذکورہ ٹیموں کے دوروں سے پاکستان میں کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا۔

یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ کوچ کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جب کہ ان کی کوچنگ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *