نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کیلئے درخواست دار

نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کیلئے درخواست دار

لاہور: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق جو ڈیشل ایکٹیوزم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرہ کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف اپنی تقاریر میں عوام کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کررہے ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق نواز شریف کے جلسے جلوسوں کو کوریج دینے سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے ۔

اظہر صدیق  ایڈووکیٹ نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ مذکورہ وجوہات کی بناء پر نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کے احکاامت جاری کرے۔

یاد رہے کہ سابق وزیرا عظم پاناما کیس میں نااہل قراردیے جانے کے بعد سے مسلسل اب تک اپنی تقاریر میں عدالت عظمیٰ کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *