الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان( ای سی پی) نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان نے کہاہے کہ کیس کا فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

قبل ازیں مپی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کی تمام تفصیلات دے چکے اور یہی معاملہ عدالت عظمیٰ بھی زیر سماعت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں جاری مقدمے میں الیکشن کمیشن بھی فریق ہے اور وہاں ہم جواب دے چکے۔

وکیل درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا کہ تحریک انصاف نے جواب میں اب تک پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات جمع نہیں کرئیں۔

بینچ کے رکن ارشاد قیصر نے جواب دیا کہ  آپ کو الیکشن کمیشن میں بھی پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات دینی چاہئیں۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہاکہ الیکشن کمیشن کارروائی کا اختیار نہیں رکھتا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ آپ الیکشن کمیشن کوکارروائی سےروکنےکی استدعاسپریم کورٹ میں کردیتےتوبہترہوتا۔ سپریم کورٹ نے ہمیں فیصلہ سنانے سےنہیں روکا۔

انور منصور نے جواب دیا کہ آپ کہتے ہیں تو سپریم کورٹ میں درخواست دے دوں گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ کیا آپ میرے کہنے پر درخواست دیں گے؟

دریں اثناء بینچ  نے دلائل مکمل ہونے کے بعد مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو کہ آج ہی سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف رکن اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے غیرملکی فنڈںگ کے خلاف درخواست جمع کرائی تھی۔

یہ مقدمہ دوسال قبل شروع کیا گیا تھا تاہم اب تک تحریک انصاف نے اپنے بیرونی فنڈنگ کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

One thought on “الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *