مشکل وقت میں سری لنکا پاکستان کی مدد کرے ،سیٹھی

مشکل وقت میں سری لنکا پاکستان کی مدد کرے ،سیٹھی

لندن: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ سری لنکا 30 سال تک دہشت گردی کا شکار رہے ہے جس کے باوجود ہماری ٹیم وہاں کا دورہ کرتی رہے ہے اور اب مشکل وقت میں سری لنکا پاکستان کی مدد کرے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق نجم سیٹھی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کی کامیابی اس لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ سری لنکن ٹیم اسی کی بنیاد پر ایک یا 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پاکستان آئے گی۔

انہوں نے کہ کہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کی ٹیم کے تحفظ کے لیے آئی سی سی کی سیکورٹی ٹیم پاکستان پہنچ رہی ہے جو کہ دورے کے اختتام تک پنجاب پولیس کے ساتھ  مشترکہ سیکورٹی اقدامات کرے گی۔

بی بی سی کو دیے گئے انٹر ویو بمیں سیٹھی کا کہنا تھا کہ دورے سے قبل ایک انٹرنیشنل سکیورٹی کمپنی کی ٹیم پاکستان پہنچ رہی ہے جس میں متعدد ممالک کے ماہرین شامل ہیں۔اس کے علاوہ فیکا (فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوی ایشن) کے نمائندے بھی پاکستان آرہے ہیں۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ فیکا کے نمائندوں کے پاکستان آنے اور سکیورٹی کلیئرنس رپورٹ دینے کے بعد سری لنکا کو سکیورٹی کے محض سرسری جائزے کی ضرورت رہے گی۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کو یہ احساس دلایا گیا ہے کہ وہ بھی 30 سال تک دہشت گردی کا شکار رہے ہیں اور اس عرصے میں پاکستان نے ان کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا، اب ہم مشکلات میں ہیں تو اس مشکل وقت میں سری لنکا پاکستان کی مدد کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکن بورڈ کے ساتھ طے پایا ہے کہ ورلڈ الیون کے کامیاب دورے کے بعد سری لنکا کے ساتھ ایک یا دو ٹی 20 انٹرنیشنل میچز لاہور میں ہوں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *