شیخوپورہ کی معروف سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں شامل

شیخوپورہ کی معروف سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد: صوبہ پنجاب کے ضلع  شیخوپورہ کی معروف سیاسی شخصیات  نے بیک وقت پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شیخوپورہ کی گھمن برداری سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی شخصیات  شفققت رسول گھمن  اور افتخار رسول گھمن نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مذکورہ شخصیات نے  تحریک انصاف  میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا جب کہ این اے 135 سمیت پورے ضلع میں پارٹی کو منظم کرنے کاعزم ظاہر کیا۔

اس موقع پر عمران خان نے  گھمن براردی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاریخ کے اہم موڑپر کھڑا اور پنجاب تبدیلی کا مرکز بن چکا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہناتھا کہ  کرپشن  اور ظلم کے خاتمے کے لیے پنجاب کے عوام کو کھڑا ہونا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے عوام آئین اور ریاست پر حملہ پسپا کرنے پر تحسین کے مستحق ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *