لاہور ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنے سے روک دیا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے   مال روڈ تاجر تنظیم کی درخواست پر عوامی تحریک کو  مال روڈ پر دھرنا دینے سے روک دیا۔

 پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ عدالت نے مال روڈ تاجر تنظیم کے رہنما نعیم میر کی درخواست پر انتظامیہ کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرنے اور عوامی تحریک کا دھرنے روکنے کے احکامات جاری کیے۔

عدالت نے تاجر تنظیم کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ اور عوامی تحریک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل صبح 10 تک ملتوی کردی۔

عوامی تحریک کےممکنہ دھرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ دائر درخواست میں کہا گیا تھا  طاہرالقادری نے 16 اگست کو مال روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ عدالت نے وہاں جلسے ، جلوسوں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

درخواست گزار نعیم میر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ دھرنے سے عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے جب کہ ضلعی انتظامیہ نے  مال روڈ پر دفعہ 144 بھی نافذ کررکھی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ انتظامیہ نے جلسے ، جلوسوں کے لیے ناصر باغ اور عتیق اسٹیڈیم کو  مختص کیا ہے لیکن اس کے باوجود عوامی تحریک مال روڈ پر ہی دھرنا دینے پر بضد ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ  عوامی تحریک کو دھرنا دینے اور حکومت کو مال روڈ پر احتجاج کے خلاف عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کرے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور کی ضلی انتظامیہ نے بھی مال روڈ پر دفعہ 144 نافذ ہونے کے سبب عوامی تحریک کو وہاں دھرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔

اجازت نہ ملنے کے باجود عرامی تحریک کا کہنا تھا کہ دھرنا مال روڈ پر ہی دیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *