عامر لیاقت نے بول ٹی وی کو خیرباد کہہ دیا

عامر لیاقت نے بول ٹی وی کو خیرباد کہہ دیا

کراچی :پاکستان کے معروف اینکرپرسن ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے لائیو شو کے دوران ہی بول ٹی وی چھوڑنے کا اعلان کرکے حاضرین سمیت سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بول ٹی وی سے علیحدگی کا اعلان یوم آزادی کے حوالے سے بول ٹی وی کی خصوصی ٹرانسمیشن میں اپنے پروگرام “ایسے نہیں چلے گا” کے لائیو شو کے دوران کیا۔

عامر لیاقت کی جانب سے اس اچانک اعلان کے بعد بول ٹی وی انتظامیہ نے پروگرام کی ٹرانسمیشن فوراً بند کردی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں تقسیم اور ایک دوسرے سے علیحدہ کردیا گیا ہے اور ہمارے پاس اپنی شناخت ظاہرکرنے کے لیے کوئی جواب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے میں نے غلطیاں کی ہوں لیکن میں نے ہمیشہ اپنی غلطیوں پر معافی مانگی، عامر لیاقت نے جوں ہی معافی پر بات کی اچانک پروگرام کی نشریات بند کردی گئیں اور وقفہ کردیا گیا۔

عامر لیاقت حسین کے بول چھوڑنے کی وجہ اور کسی نئے نیوز چینل کو جوائن کرنے کے حوالے سے مزید اطلاعات سامنے نہیں آئیں تاہم ان کے اعلان سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں کوئی بڑی پیشکش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ قومی اسبلی کے رکن رہنے والے عامر لیاقت بول چینل کے ایگزیکٹو پریذیڈنٹ تھے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

2 thoughts on “عامر لیاقت نے بول ٹی وی کو خیرباد کہہ دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *