کوہلی کا کیچ چھوڑنے پر ملک نے اظہر علی کو کیا کہا تھا؟

کوہلی کا کیچ چھوڑنے پر ملک نے اظہر علی کو کیا کہا تھا؟

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اوپننگ بیٹسمین اظہر علی نے  انکشاف کیا ہے کہ وہ آئی سی سی چیمیپئنز ٹرافی کے فائنل میں بیٹنگ کے دوران ہی انجرڈ ہوگئے تھے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق جشن آزادی کے حوالے سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بیٹنگ کے بعد فیلڈںگ کے لیے جانے پر رضامند نہیں تھا۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ میں ہیڈکوچ کی ہدایت پر فیلڈنگ کے لیے میدان میں گیا اور مجھے سلپ کی فیلڈنگ دی گئی، تھوڑی دیر بعد مجھے واپس پولین جانا تھا کہ اس دوران محمد عامر کی گیند پر کوہلی کا کیچ پکڑنے کی کوشش میں گرپڑا۔

ان کے بقول میں اب اٹھا ہی تھا کہ شعیب ملک مڈ آف سے میرے پاس بھاگتے ہوئے آئے اور کہا کہ کوئی بات نہیں ہم اسے آؤٹ کرلیں گے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ عامر کے اوور کی اس اگلی ہی گیند پر شاداب خان نے پوائنٹ پر کوہلی کا کیچ پکڑا جس پر ٹیم کے تمام کھلاڑی جشن منارہے تھے اور میں شکر اداکررہا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے تیسرے اوور میں اظہر علی کے ہاتھوں کیچ چھوٹنے پر محمد عامر نے سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا اور اپنے ردعمل میں انہیں “کچھ” کہتے ہوئے بھی نظر آئے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *