پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر واہگہ بارڈر پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر واہگہ بارڈر پہنچ گئے

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر واہگہ بارڈر پہنچ گئے مکی آرتھر پرچم اتارنے کی روایتی تقریب دیکھنے واہگہ بارڈر پہنچ گئے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان پرچم اتارنے کی تقریب دیکھنے کے لیے مکی آرتھر کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور دیگر غیرملکی آفیشلز اور پی سی بی حکام بھی موجود ہیں۔

پاکستان ٹیم کے آفیشلز نے پی سی بی حکام سے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

تقریب کا اغاز اب سے کچھ دیر بعد باضابطہ طور پر ہوگا۔

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب ویسے تو روزانہ کی بنیاد پر ہوتی ہے لیکن پاکستان کے قومی تہواروں کے موقع پر اس کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

قومی تہواروں کے مواقع پر ہونے والی اس تقاریب میں رینجرز کے ساتھ ساتھ عوامی جذبات بھی دیدنی ہوتے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *