سری لنکن کرکٹ بورڈ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی

سری لنکن کرکٹ بورڈ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی

لاہور: سری لنکن کرکٹ بورڈ (کرکٹ سرلنکا) نے رواں برس کرکٹ سیریز کے لیے اپنی ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ تھیلنگا سوماتھیپالا نے کہا کہ سکیورٹی کی جانچ پڑتال کے بعد کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی اجازت دے دی۔

سری لنکا کرکٹ کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹیم بھیجنے سے متعلق ایک سیکورٹی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور وہاں سیکورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا پاکستان میں آئندہ ماہ 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی اور ہم چاہتے ہیں کہ ایک میچ لاہور میں بھی منعقد کیا جائے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں 3 مارچ 2009 کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے قریب سری لنکن ٹیم کی بس پر حملے کے بعد سے انٹرنینشل کرکٹ بحال نہیں ہوسکی۔

گزشتہ برس پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں کے بعد زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے 2 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نجم سیٹھی نے سری لنکن بورڈ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن حکام سے کولمبو میں ملاقات مثبت رہی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوٹر پر اپنے بیان میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سری لنکن بورڈ کا پاکستان میں کھیلنے کا فیصلہ تاریخی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دورہ کہا کہ میچز کے انعقاد کے لیے تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور ایک بار اگر سری لنکن ٹیم پاکستان آگئی تو پھر دیگر غیرملکی ٹیمیں بھی آنا شروع کردیں گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *