عوامی مسلم لیگ کا جلسہ منسوخ ہونے کا خدشہ

عوامی مسلم لیگ کا جلسہ منسوخ ہونے کا خدشہ

راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں بارش کے سبب عوامی مسلم لیگ کا جلسہ منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق موسم کی تبدیلی عوامی مسلم لیگ کے جلسے کے آڑے آگئی ہے اور تیز بارش کے سبب جلسہ اب تک شروع نہیں ہوسکا۔

اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمارے جلسے میں بارش کا ہونا اللہ کی رحمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارش رکتے ہی جلسہ شروع کردیں گے، ہمارے جلسے میں آنے والے لوگوں کا ولولہ اور جوش دیکھنے کے قابل ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہاں عمران خان اور میرے جانثار آئے ہیں، ہم نے کرائے کے لوگ جمع نہیں کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلسے سے آج پاکستان کی تاریخ بدلنے جارہی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں ان کا کاکہنا تھا کہ وہ رات دس بجے جلسے میں شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ عوامی مسلم لیگ آج راولپنڈی میں تحریک انصاف کی حمایت سے اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کررہی ہے۔

جلسے کے حوالے سے شیخ رشید کا دعویٰ ہے اس میں نواز شریف کی ریلی سے زیادہ لوگ شریک ہوں گے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *