ملک میں سویلین حکومت ناقابل برداشت ہوچکی، ہاشمی

ملک میں سویلین حکومت ناقابل برداشت ہوچکی، ہاشمی

ملتان: پاکستان کے سینیئر سیاستدان اور تحریک انصاف کے سابق مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ ملک میں سویلین حکومت ناقابل برداشت ہوچکی۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھیوں کو سمجھایا تھا کہ معاملات ٹھیک کرلو ورنہ مارے جاؤگے۔

انہوں نےکہا کہ یہاں ظلم ہورہا ہے، ملک میں سویلین حکومت ناقابل برداشت ہوچکی، تمام سازشی منصوبوں سے آگاہ کردیا تھا کہ معاملات ٹھیک کرلو ورنہ بیڑا غرق ہوجائے گا۔

جاوید ہاشمی کے مطابق سارے سازشی منصوبے میرے سامنے تیار ہورہے تھے، ان لوگوں کے لیے نواز شریف ناقابل برداشت ہوچکے تھے۔احسن اقبال، شاہد خان عباسی اور سعد رفیق کو بتادیا تھا کہ معاملات ٹھیک کرلو ورنہ مارے جاؤ گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ نواز شریف کا احتساب کرو، اگر انتقام لوگے تو وہ مظلوم بن کر بڑا لیڈر بن جائے گا، سابق وزیر اعظم کو معاف نہیں کرنا چاہئے، ان کا احتساب ہونا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ووٹ کی پرچی سے مضبوط بنا، ووٹ کی پرچی کی بے توقیری ملک کی بے توقیری ہوگی، جمہوریت کا تسلسل جاری رہنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طاہرالقادری اور عمران خان لیڈر نہیں صرف مہرے ہیں، عمران خان کبھی لیڈر تھے ہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سویلین حکومت ناقابل برداشت ہوچکی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *