تحریک انصاف نے مشن ” مجھے کیوں نکالا ” کا آغاز کردیا

تحریک انصاف نے مشن ” مجھے کیوں نکالا ” کا آغاز کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (ہی ٹی آئی) نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے سوال “مجھے کیوں نکالا” کا جواب دینا شروع کردیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ ختم ہونے کے بعد اب پی ٹی آئی نے مشن “مجھے کیوں نکالا” کا آٖغاز کردیا ہے۔

حکومت کی سیاسی روایتی حریف جماعت نے نواز شریف کے سوال کا جواب دینے کے لیے مختلف شہروں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پمفلٹ گرانے کا آٖغاز کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے مختلف بڑے شہروں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پمفلٹ گرائے جارہے ہیں۔

اس پمفلٹ میں نواز شریف کے سوال کا جواب دینے کے لیے پاناما کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے ریمارکس اور شریف خاندان کے مالی اثاثوں کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے حوالے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد تا لاہور اپنے سفر کے درمیان مختلف مقامات پر اپنے خطابات کے دوران مسلسل یہی سوال کرتے رہے کہ جب مجھ پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی تو سپریم کورٹ نے مجھے کیوں نکالا۔

تحریک انصاف نے نواز شریف کے اس سوال کا جواب دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کا آغاز آج سے کردیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *