آئی ایس پی آر نےخصوصی نغمہ جاری کردیا

آئی ایس پی آر نےخصوصی نغمہ جاری کردیا

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے یوم آزادی کے موقع پر خصوصی نغمہ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کےمطاق آئی ایس پی آر کی جانب سے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر جاری کردہ خصوصی نغمہ نوجوان گلوکار شفقت امانت علی نے گایا ہے۔

اے وطن تیرا بھلا ہو کے نام سے اس خصوصی نغمے میں شفقت امانت علی نے بہترین انداز میں وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

شفقت امانت علی کا یہ ملی نغمہ 4 منٹ 24 سیکنڈز پر مشتمل ہے ،نغمے میں مسلح افواج اور دیگر شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جب کہ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیاگیا۔

 آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری شفقت امانت علی کا یہ نغمہ اور بالخصوص اس کی وڈیو عوام میں حددرجہ مقبول ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ پاک فوج کا ترجمان ادارہ اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر کئی ملی نغمے جاری کرچکا ہے جس میں ’’ہم سب کا پاکستان‘‘،’’ہم تیرے سپاہی‘‘،’’بڑا دشمن بنا پھرتا ہے ‘‘ اور ’’مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے قابل ذکر ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی قوم کل پاکستان سمیت دنیا بھر میں 70 واں یوم آزادی روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منائے گی۔

اس موقع پر ملک کے دو بڑے شہروں اسلام آباد اور کراچی میں دو ایئرشوز ہوں گے جن میں ترکی، سعودی عرب کی ایروبیٹکس ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *