شعیب ملک ٹی20 میں 7 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی بلے باز

شعیب ملک ٹی20 میں 7 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی بلے باز

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے شعیب ملک ٹی 20 فارمیٹ میں 7 ہزار رنزبنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق شعیب ملک نے یہ سنگ میل کیریبیئن لیگ میں بارباڈوس کی جانب سے ٹرینباگو نائٹ رائیڈر کے خلاف شاندار نصف سنچری بناکر عبور کیا۔

یاد رہے کہ شعیب اختر کے سوا اب تک کوئی پاکستانی یا ایشین بلے باز نے یہ کارنامہ سرانجام نہیں دیا، بھارتی بیٹسمین سریش رائنا 6 ہزار 872 رنز کے ساتھ مختصر فارمیٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔

سابق کپتان نے اپنا مذکورہ اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں ساتویں پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس ہے جنہوں نے 10 ہزار 236 رنز بنارکھے ہیں۔

اس فہرست میں نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈنگ مک کالم دوسرے اور کینگروز کے ڈیوڈ وارنر تیسرے نمبر پر ہے۔

اس کے علاوہ شعیب ملک اس فارمیٹ میں زیادہ ففٹیز بنانے والے مشترکہ طور پر دسویں بلے باز بھی بن گئے ہیں، انہوں نے 43 بار یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *