نواز شریف کے سوال پر تحریک انصاف نے انوکھا ہینڈبل تیار کرلیا

نواز شریف کے سوال پر تحریک انصاف نے انوکھا ہینڈبل تیار کرلیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نوزز نواز شریف کے سوال کا جواب دینے کے لیے ایک انوکھا ہینڈبل تیارکیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق تحریک انصاف نے نواز شریف کے سوال “مجھے کیوں نکالا” کا جواب دینے کے لیے “مجھے کیوں نکالا” کے نام سے انوکھا ہینڈبل تیار کرلیا۔

اس جوابی ہینڈ بل میں پی ٹی آئی نواز شریف کی نااہلی کی وجوہات بتائی ہیں جب پاناما کیس کا سماعت کرنے والے بینج کے ریمارکس اور مشترکہ تحقیقات ٹیم کےحوالے بھی پمفلٹ میں شامل کیے گئےہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہینڈبل ملک بھر میں تقسیم کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اسلام آباد سے لاہور تک اپنے قافلے کے درمیان مختلف شہروں میں خطاب کے دوران مسلسل یہ سوال کرتے رہے کہ انہیں کیوں نااہل کیا گیا۔

ان کا کہناتھا کہ جب مجھ پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی تو پھر عوام سپریم کورٹ سے سوال کریں کہ مجھے کیوں نکالا گیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *