یوم آزادی پر اسلام آباد اور کراچی میں ایئر شو ہوں گے

یوم آزادی پر اسلام آباد اور کراچی میں ایئر شو ہوں گے

اسلام آباد: پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے جشن کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی میں ایئر شو ہوں گے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے یوم آزادی کے موقع پر ایئر شو 14 اگست کو اسلام آباد کے ایف نائن پاک میں دن ایک بجے جبکہ کراچی میں سی ویو پر دن دو بجکر پچاس منٹ پر ہوگا ۔

اس حوالے سے ایئر کموڈور احسن رفیق 70واں یوم آزادی انتہائی جوش جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، ملک کے دو بڑے شہروں میں ایئر شو منعقد ہوں گے جس میں ترک اور سعودی فضائیہ کی ایربیٹکس ٹیمیں بھی فن کا مظاہرہ کریں گے۔

یوم آزادی کے موقع پر شو میں شرکت کے لیے آنے والی سولو ترک ایربیٹکس ٹیم کی جانب سےفرسٹ لیفٹیننٹ امرا بیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کا رشتہ انتہائی مستحکم اور محبتوں بھرا ہے اور ہم بھائی چارے کو مزید فروغ دینے کے لیے اسلام آبادآئےہیں۔

امرا بیری نے کہا کہ سول ترک ایروبیٹکس ٹیم میں سولوترک ایروبیٹکس ٹیم میں 2 ہوا باز،11معاون اسٹاف شامل ہیں اور ہماری ٹیم سولوترک ایروبیٹکس ٹیم ایف16سی طیارےکےساتھ فن کامظاہرہ کریگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  گزشتہ 3 روز میں پاک فضائیہ کےساتھ ایئرشو کی تقریب کی بھر پور تیاریاں کرچکے ہیں

ایئر شو میں شرکت کے لیے آنے والی سعودی فضائیہ کی تیم کے سربراہ کرنل موسیٰ کاکہنا تھا کہ پاکستان کی یوم آزادی پر 23 منٹ پرفارم کریں گے، ہمیں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب میں پرفارمنس کا موقع ملنے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایئر شو میں 7 پائلٹس اور طیارے شریک ہورہے ہیں، سعودی ٹیم ایم کے65 طیاروں پر فن ہوابازی کا مظاہرہ کریں گے۔۔

خیال رہے کہ یہ رواں برس یوم آزادی پر تاریخ کا سب سے بڑا ایئر شو ہونے جارہا ہے اور یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی ایئر شو میں ترک اور سعودی عرب کی فضائی ٹیمیں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *