گلالئی نے عمران سے متعلق یہ کیا کہہ ڈالا؟

گلالئی نے عمران سے متعلق یہ کیا کہہ ڈالا؟

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما اور خاتون رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان کے برطانوی طرز کے کمیشن کے مطالبے پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ عمران خان خود کو برطانوی ذہنیت  سے نہیں نکال پائے ۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق اپنے ایک وڈیو بیان میں عائشہ گلالئی کاکہنا تھا کہ برطانیہ سے آزادی کے لیے 20 لاکھ مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے آزادی کے لیے بہت بڑی بڑی قربانیاں دی گئیں لیکن چیئرمین تحریک آج برطانوی ذہنیت سے نہیں نکل پائے اور برطانوی طرز کے کمیشن کے قیام کا مطالبہ کررہے ہیں۔

عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ آئین پاکستان پر مجھے اور تمام پاکستانیوں کو اعتماد ہے، جو بھی فیصلہ ہوگا قبول کریں گے۔

یاد رہے کہ عائشہ گلالئی کی الزامات کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی اخلاقیات کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جسے عمران خان نے متنازع قراردیتے ہوئے برطانیہ کی طرز پر آزاد کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *