عوام کو نواز شریف کی چوری کا یقین ہوگیا، عمران

عوام کو نواز شریف کی چوری کا یقین ہوگیا، عمران

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ عوام کو نواز شریف کی چوری کا یقین ہوگیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام نے نواز شریف کی مظلومیت کا کارڈ مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملزم تھے اور اب مجرم بننے جارہے ہیں، ان پر فرد جرم عائد ہونے والی ہے، وہ اپنی بے گناہی کا ایک بھی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ثابت کریں گے کہ قوم عدلیہ اور جے آئی ٹی کے ساتھ کھڑی ہے، عوام نواز شریف کو مسترد کرچکے ہیں۔

انہون نے مزید کہا کہ لیاقت باغ میں بتاؤں گا کہ کیا کرنا ہے، نئے پاکستان کا پروگرام تحریک انصاف کے آئندہ جلسے میں پیش کروں گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *