ویرات کوہلی کو عمران خان کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ

ویرات کوہلی کو عمران خان کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ

نئی دہلی:سیاست میں نہ سہی لیکن کرکٹ کے میدان میں شایدہی ایسا کوئی ہوگا جو پاکستان کرکٹ ٹیم  کے سابق کپتان عمران خان کی صلاحیتوں کا اعتراف نہ کرتا ہو  اوریہی وجہ ہے  کہ اب سابق بھارتی بلے باز سنجے منجریکر نے بھی ویرات کوہلی کو عمران خان کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ ردیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے اسپورٹس ڈیسک کے مطابق سابق بھارتی بلے باز اور موجوہ کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے  ویرات کوہلی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بورڈ سے مشکل ٹیموں کے خلاف میچز کا مطالبہ کریں۔

انہوں نے کوہلی کو بتایا کہ عمران خان  پی سی بی پر مشکل حریفوں سے مقابلے کے لیے زور دیا کرتے تھے۔

سنجے منجریکر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم 1992کے ایونٹ میں انتہائی کمزور تھی لیکن یہ عمران خان کی سوچ کا نتیجہ ہے تھا جس نے گرین شرٹس کو ایونٹ جتواکر ورلڈ چیمپئن بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی کو بھی  سابق پاکستانی کپتان کی طرح اپنے کرکٹ بورڈ سے یہی مطالبہ کرنا چاہیئے۔

کرکٹ کے میدان سے سیاست میں آنے والے عمران خان اس وقت پاکستان کے مقبول ترین سیاستدانوں میں سے ایک ہیں تاہم اپنے سابقہ میدان کی طرح اب تک وہ اس میدان میں کوئی بڑی کامیابی حاصل نہ کرسکے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *