ہم ٹی وی نیٹ ورک اپنا نیوز چینل لائے گا

ہم ٹی وی نیٹ ورک اپنا نیوز چینل لائے گا

اسلام آباد: پاکستانی خواتین میں مقبول ٹی وی چینل ہم ٹی وی ںیٹ ورک اپنا نیوز چینل لارہا ہے جس کی منظوری بورڈ آف ڈئریکٹرز نے دے دی۔

11 اگست کو ہونے والے اجلاس میں ہم نیٹ ورک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ہم نیوز چینل کی منظوری دے دی۔ مذکورہ نیوز چینل کا نام ‘ہم نیوز’ ہوگا۔

ہم نیٹ ورک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے نیوز چینل لانے کی منظوری عوام میں میڈیا کی بڑھتی ہوئے مقبولیت اور رحجان کے تناظر میں دی۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹرز بورڈ نے انتظامی کمیٹی کوہم پراجیکٹ پر ضروری اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ فروری 2004ء میں ہم نیٹ ورک کا آغاز آئی ٹی وی لمیٹڈ کے نام سے ہوا تھا بعد ازان نومبر 2004ء اس کا نام تبدیل کرکے آئی ٹی وی نیٹ ورک لمیٹڈ رکھا گیا۔ بالآخر 2011 میں نام کو دوسری بار تبدیل کرکے ہم نیٹ ورک لمیٹڈ رکھا گیا۔

خیال رہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہم نیٹ ورک کا نام اگست 2005 میں آیا تھا۔

ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کے تین چینلز اس وقت کام کر رہے ہیں جن میں ہم ٹی وی، ہم مصالہ اور ہم ستارے شامل ہیں۔

Ahmed Hamidi

Ahmed Hamidi is a web producer at pakistantribe.com's news desk.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *