چین کا سرکاری بینک جلد گوادر میں اپنی پہلی برانچ کھولے گا

چین کا سرکاری بینک جلد گوادر میں اپنی پہلی برانچ کھولے گا

گوادر: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے شہر گوادر میں چین کا سرکاری بینک(بینک آف چائنا) جلد اپنی پہلی برانچ کھولے گا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کے سربراہ دوستین خان جمالدینی نے گوادر میں منعقدہ ایک اجلاس میں سمٹ بینک کے صدر ظہیر اسماعیل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب سے گوادر میں کام شروع ہوا ہے بہت سے ملکی اور غیر ملکی بینک گوادر میں اپنے برانچز کھولنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گودار پر جاری کام کی وجہ سے بینک اس کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔

خبر کے مطابق بینک آف چائنہ عنقریب گوادر میں اپنا پرانچ کھولیں گے۔ یاد رہے بینک آف چائنہ پاکستان اسٹیٹ بینک سے لائنسس وصول کر چکے ہیں۔

گوادر پراجیکٹ پر بات کرتے ہوئے جمالدینی نے کہا کہ اس وقت گوادر پر روزانہ تین شفٹوں میں کام ہو رہا ہے تاکہ اگلے چند ہی ماہ میں کام مکمل ہو سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انٹرنیشل ایکسپو سنٹر کی افتتاح وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کریں جن کے ساتھ چین کے کچھ وزرا بھی شریک ہوں گے۔

انہوں نے ایکسپو سنٹر کی افتتاحی تقریب کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ تقریب میں 100 سے زائد چینی کمپنیاں شرکت کریں گی۔

ظہیر اسماعیل نے جمالدینی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سمٹ بینک اور سندھ بینک باہم ضم ہو کے سمٹ بینک کی برانچ کھولیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمٹ بینک حکومتی کارندوں اور کاروباری افراد ہو پیکجز دیا کرے گا۔

Ahmed Hamidi

Ahmed Hamidi is a web producer at pakistantribe.com's news desk.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *