جرمنی کا کے پی کے میں ترقیاتی کام کے لیے 10 ملین یورو کا اعلان

جرمنی کا کے پی کے میں ترقیاتی کام کے لیے 10 ملین یورو کا اعلان

برلن: جرمنی کے ترقیاتی بینک نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے لیے دس ملین یورو دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق فنڈز  قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی امداد، ماحولیاتی بہتری اور دیگر چھوٹے اضلاع اور دیہاتوں میں ترقیاتی کاموں میں استعمال کیا جائے گا۔

جرمن بینک کی جانب سے فنڈ کا اعلان پاکستان اور جرمنی کے درمیان ستمبر 2015 میں ہونے والی تعمیرات کے لیے دوطرفہ تعاون پر بات چیت کے تناظر میں ہوا۔

مذکورہ فنڈز جن اضلاع میں استعمال کیے جائیں گے ان میں لکی مروت، شانگلہ اور بونیر شامل ہیں۔

یہ فنڈز ستمبر 2015 میں ہونے والے  پاک جرمنی کے درمیان باہمی تعاون معاہدے کے تحت دیئے گئے ہیں۔

اس پراجیکٹ کو لیسپ فیز 2 کا نام دیا گیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جاتا ہے کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل 3 سال میں ہوگی۔ جس کے تحت خیبر پختون خواہ کے مختف اضلاع، تحصیل اور دیہاتوں میں کام کیا جائے گا۔

ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق LACIP کے تحت اس سے قبل شروع ہونے والا فیز 1 رواں سال کے دسمبر میں مکمل ہوگا۔ جس میں خبیر پختون خواہ کے منتخب اضلاع پر کام کیا جا رہا ہے۔

خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ اس معاہدے میں کے پی کے کے مختلف علاقوں میں کام کا آغاز ہوگا جس کے تحت تعمرٓیراتی کام، قدرتی آفات سے متاثرہ لوگوں کی مدد اور زیادہ نقصان سے بچنے کے لیے عوام کی تربیت کرنا شامل ہے۔

 

Ahmed Hamidi

Ahmed Hamidi is a web producer at pakistantribe.com's news desk.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *