عمران خان کو بہر صورت موبائل پیش کرنا ہوگا،گلالئی

عمران خان کو بہر صورت موبائل پیش کرنا ہوگا،گلالئی

اسلام آباد: تحریک انصاف کو خیر باد کہنے والی خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہاہے کہ میں اپنا موبائل پارلیمانی کمیٹی کو دوں گی اور عمران خان کو بہر صورت موبائل پیش کرنا ہوگا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق گلالئی کا کہنا تھا کہ عمران نیازی تلاشی دینے سے کیون بھاگ رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ اس بات پر حیرانی ہے کہ اخلاقی طور پر کرپٹ شخص آج کرپشن کے خلاف بات کررہا ہے ، اگر میرے الزامات جھوٹے ہوتے تو عمران نیازی میرے خلاف ہتھک عزت کا دعویٰ کرتے۔

ان کے بقول عمران نیازی نے سپریم کورٹ جاتے ہیں اور  نہ ہی پارلیمانی کمیٹی میں پیش ہوتے ہیں،وہ کہتے ہیں کہ اپنا موبائل فارنزک آڈٹ کیلئےنہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا عمران نیازی بہتان تراشی اور جھوٹ کی سیاست کرکے قوم کے سامنے اپنا اصل چہرہ بے نقاب کررہے ہیں، میں پارلیمانی کمیٹی کو موبائل دوں گی اور عمران خان کو بہرصورت موبائل دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا عمران خان خوف اور گبھراہٹ میں مبتلا ہیں، چار سال سے ان کو میری کرپشن نظر نہیں آئی اور پارٹی چھوڑنے کے بعد مجھ پر کرپشن کے الزام لگا کر خواتین کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *