پاکستان کے عظیم جنگی ہیرو انتقال کر گئے

پاکستان کے عظیم جنگی ہیرو انتقال کر گئے

راولپنڈی: بھارت کو 1965 کی جنگ میں شکست فاش دینے میں اہم کردار ادا کرنے والے  پاکستان ایئر فورس کے سابق ایئر مارشل انعام الحق خان طویل علالت کے بعد وفات پا گئے۔

 پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق انعام الحق کی نماز جنازہ 11 اگست کو پی اے ایف نور خان بیس میں ادا کی جائے گی۔

پاکستان ایئر فورس کے ترجمان کے مطابق ایئر مارشل (ر) انعام الحق خان جمعرات کو راولپنڈی میں 90 سال کی عمر میں جان بحق ہوئے۔

سابق ایئر مارشل 1965 اور 1971 کی جنگوں میں دشمن فوج کے خلاف مردانہ وار لڑے تھے۔

پاک فضائیہ کے ایئر چیف مارشل سہیل اعوان نے عظیم پاکستانی ہیرو انعام الحق خان کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔

انعام الحق خان 1927ء کو بھارت کے شہر پٹیالہ  میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1947 میں رویل پاکستان ایئر فورس میں پانچواں کمیشن جی ڈی پی کورس حاصل کیا تھا اور1949ء میں بطور جنگجو پائلٹ پاک فضائیہ میں شامل ہوئے تھے۔

انہیں 1971 کی جنگ میں بہترین کارکردگی پر ہلالِ جرات کے اعزاز سے نوازا گیا تھا اور بعد ازاں انہیں ستارہ امتیاز اور ہلال امتیار کے اعزازات بھی دیئے گئے۔

Ahmed Hamidi

Ahmed Hamidi is a web producer at pakistantribe.com's news desk.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *