نواز شریف کی گاڑی اتنی تیز کیوں چلائی گئی؟

نواز شریف کی گاڑی اتنی تیز کیوں چلائی گئی؟

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی گاڑی منگل کی سہ پہر اچانک تیزی سے قافلے کو پیچھے چھوڑتی ہوئے سوہاوہ پہنچ گئی تھی جس پر سوالات اٹھائے جارہے تھے کہ نواز شریف کی گاڑی اتنی تیز کیوں چلائی گی؟

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے اس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ ن لیگ کی ریلی میں کارکنان کی تعداد نواز شریف کی توقع سے کم تھی جس پر وہ ناراض ہوکر قافلے کو تیزی سے چھوڑتے ہوئے بہت آگے نکل گئے تاہم اصل وجہ کچھ اور ہے۔

اس حوالے سے وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے قافلے میں اچانک تیز رفتاری کی وجہ جہلم پہنچنا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جہلم میں خطاب کرنا تھا اس وجہ سے قافلے کی رفتار بڑھائی گئی۔

ان سے جب پوچھا گیا کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو کیا پیغام دیا گیا تھا جس کے بعد قافلے کی رفتار بہت تیز کر دی گئی تو ان کا کہنا تھا، ’ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ قافلے کی رفتار میں تیزی کی وجہ جہلم پہنچ کر خطاب کرنا تھا۔

یاد رہے کہ قافلہ جہلم پہنچنے کے بعد نواز شریف نے وہاں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب بھی کیا جس کے بعد وزیر ریلوے نے اعلان کیا کہ ان کے قائد رات کو جہلم میں قیام کریں گے اور ریلی جمعے کی صبح دس بجے جہلم برج سے روانہ ہوگی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *