ایک اور پاکستانی طالب علم نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ایک اور پاکستانی طالب علم نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ملتان: ملتان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طالب علم حنین ضیاء نے او لیول اور اے لیول میں 66 اے گریڈز حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔۔

حنین ضیاء کی خواہش تھی کہ وہ 100 اے گریڈز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے تاہم اگر دیکھا جائے تو او لیول اور اے لیول کے میدان میں 66 اے گریڈز حاصل کرنا بھی ایک غیر معمولی کارنامہ ہے۔

اس ہونہار طالب علم  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کم از کم سو اے گریڈز حاصل کرنے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب نہ ہو سکے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ سال تک وہ ایک عام سے طالب علم تھے لیکن ایک حادثے کی وجہ سے انہوں نے قابل ترین طالب علم بننے کا مصمم ارادہ کر لیا تھا۔

حنین ضیاء نے ایک سیشن اور ایک سال میں سب سے اچھے اور زیادہ گریڈ لیے ہیں اس کے علاوہ اس نے کانسٹنٹ امتحانات کو سب سے زیادہ وقت دیا ہے جس کی وجہ سے وہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل علی معین نوازش، ہارون طارق اور حزیر اعوان کے علاوہ بہت سے طالب علم عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر چکے ہیں

Ahmed Hamidi

Ahmed Hamidi is a web producer at pakistantribe.com's news desk.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *