رومن اردو کو اردو میں تبدیل کرنے کے لیے گوگل کا نیا فیچر

رومن اردو کو اردو میں تبدیل کرنے کے لیے گوگل کا نیا فیچر

گذشتہ روز گوگل نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے رومن اردو کو اصل اردو میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

ڈیجیٹل دنیا میں عالمی سطح پر اردو کو ایک لمبے عرصے سے محروم رکھا گیا ہے لیکن گوگل کے حالیہ نئے فیچر سے اندازہ ہوتا ہے کہ اردو کے معاملے میں رجحانات تبدیل ہو رہے ہیں۔

گوگل کے مطابق اس نئے فیچر کے ذریعے رومن اردو میں لکھا گیا ہر لفظ اصل اردو میں تبدیل ہوگا۔

یاد رہے کہ یہ فیچر گوگل کے ایپلیکیشن جی بورڈ میں موجود ہے۔ اگر اس فیچر میں کوئی صارف  ‘tumhara naam kia hai’لکھے تو یہ خود بخود ‘تمھارا نام کیا ہے’ میں تبدیل ہو جائے گا۔

ایک اندازے کے مطابق پوری دنیا میں قریبا 150 ملین لوگ اردو میں سمجھتے ہیں۔ بہترین اچھا ایپلیکیشن نہ ہونے کی وجہ سے لوگ رومن اردو میں لکھنے پر مجبور ہیں۔

صارفین کے مطابق گوگل کی حالیہ کوشش اس سلسلے میں خوش آئند ہے۔

Ahmed Hamidi

Ahmed Hamidi is a web producer at pakistantribe.com's news desk.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *