چینی کمپنی کو داسو ڈیم پر کام کرنے کی اجازت مل گئی

چینی کمپنی کو داسو ڈیم پر کام کرنے کی اجازت مل گئی

مانسہرہ: ضلعی انتظامیہ نے بارسین پائین کی مقامی آبادی کو داسو ڈیم پر کام کرنے کے لیے راضی کر دیا۔

یاد رہے کہ رواں سال بارسین پائین کے باشندوں نے چین کی ایک کمپنی میں کام کرنے والے مزدوروں کو کام سے روک دیا تھا۔ رہائشیوں کا مطالبہ تھا کہ چینی کمپنی ان کو نوکریاں اور زمین کا معاوضہ دیا کرے۔

ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق اس وفد کے سربراہ داسو کے اسسٹنٹ کمیشنر محمد ایاز تھے اور ان کے ساتھ انتظامیہ اور مقامی بزرگ بھی اس وفد میں شریک تھے۔

گاؤں کے بزرگوں سے بات کرتے ہوئے محمد ایاز نے کہا کہ حکومت ان کے مطالبات کو سنجیدگی کے ساتھ لے رہے اور ڈیم پراجیکٹ میں مقامی لوگوں کی نوکریوں اور زمین کا معاوضہ دینے کے لیے تیار ہے۔ اس لیے بارسین کے باشندوں کو چاہیے کہ وہ اس پراجیکٹ میں رکاوٹ نہ بنیں۔

گاؤں کے رہائشیوں نے چینی کمپنی کے پراجیکٹ پر رضامندی کا اظہار کیا اور مکمل امن کی یقین دہانی کروائی۔

Ahmed Hamidi

Ahmed Hamidi is a web producer at pakistantribe.com's news desk.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *