نواز شریف کی تیز رفتاری پر اسد عمر کا دلچسپ تبصرہ

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی گاڑی کی تیز رفتاری پر تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اپنے دلچسپ تبصرے میں کہاہے کہ روک سکتے ہو تو روک لو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےبیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا قافلہ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے روانہ ہو اہے روک سکتےہو تو روک لو۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نواز شریف کی گاڑی اچانک نامعلوم وجوہات کی بناء پر قافلے کو پیچھے چھوڑتی ہوئی پولیس کے حصار میں آگے نکل گئی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف ریلی میں کم کارکنان لانے پر پارتی رہنماؤں سے ناراض ہیں اور اسی کی وجہ سے وہ قافلے کو چھوڑ کر سوہاوہ پہنچ گئے تھے۔

خیال رہے کہ اس وقت نواز شریف کی ریلی جہلم پہنچ گئی ہے جب کہ جہلم پہنچنے سے قبل انہوں نے سوہاوہ میں خطاب بھی کیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *