دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر پھینکا گیا بم برآمد

دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر پھینکا گیا بم برآمد

ٹوکیو: دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکا کی جانب سے جاپان کے شہر فوکوشیما پر پھینکا گیا بم برآمد ہوا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے ورلڈ ڈیسک کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ بم فوکوشیما میں تعمیراتی کام کے دوران برآمد ہوا ہے

 

خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ بم جنگ عظیم دوم میں امریکا کی جانب سے پھینکا گیا تھا تاہم یہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر نہیں پھٹا۔

ٹوکیو ایلکٹرک پاور کمپنی کے ترجمان کے مطابق یہ بم ایٹمی ری ایکٹر کے قریب پارکنگ کے تعمیراتی کام کے دوران مزدوروں کو ملا ہے۔ اس کی لمبائی دو اعشاریہ نو فٹ ہے۔

ترجمان نے امکان ظاہر کیا کہ یہ بم جنگ عظیم دوم میں امریکا کی طرف سے فوکوشیما پر پھینکا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بم کی برآمدگی کی اطلاع فورا پولیس کو دی گئی جبکہ بم پھٹنے کے خدشات پر آبادی کو قریبا ایک کلو میٹر دور محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

یاد رہے کہ ستر سال گزرنے کے بعد  امریکا کی طرف سے پھینکے گئے بم آج بھی جاپان میں برآمد ہو رہے ہیں۔

جنگ عظیم دوم میں فوکوشیما کو مرکزی کردار حاصل تھا۔ جس کی وجہ سے امریکا نے اس شہر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

Ahmed Hamidi

Ahmed Hamidi is a web producer at pakistantribe.com's news desk.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *