گلالئی اور عمران کا موبائل ڈیٹا منظر عام پر لانے کی درخواست منظور

گلالئی اور عمران کا موبائل ڈیٹا منظر عام پر لانے کی درخواست منظور

اسلام آباد: صوبہ پنجاب کی عدالت عالیہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا موبائل ڈیٹا منظر عام پر لانے کی درخواست سماعت کےلیے منظور کردی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پر مشتمل سنگل رکنی بینچ کرے گا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف کی سابقہ خاتون رہنما نے عمران خان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں اور ان کی جانب سے نازیبا میسجز موصول ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے، اگر دونوں شخصیات کا ڈیٹا سامنا لایا گیا تو سچائی واضح ہوجائے گی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ عمران خان اور گلالئی کا موبائل ڈیٹا منظر عام پر لانے کا حکم جاری کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت ڈی جی سائبر کرائم کو حکم دیں کہ وہ عائشہ گلالئی اور عمران خان کا موبائل ڈیٹا عدالت میں پیش کریں تاکہ الزامات سے متلعق حقائق سامنے آسکیں۔

یاد رہے کہ عائشہ گلالئی نے چیئرمین تحریک انصاف پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں بدکردار بد تہذیب شخص قراردیا تھا۔

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے انہیں نازیبا میسجز کیے گئے ہیں جس کے ثبوت ان کے پاس موجود ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *