پاکستان کا دورہ نہ کرنے والی ٹیمیں منافق ہیں، ڈین جونز

پاکستان کا دورہ نہ کرنے والی ٹیمیں منافق ہیں، ڈین جونز

چنئی: سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ  ڈین جونز نے پاکستان کا دورہ نہ کرنے والی غیر ملکی ٹیموں کو منافق قراردے دیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق بھارت کے شہر چنئی میں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اس کی سرزمین پر کھیلنے سے انکار کرنے والی ٹیم منافقت کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات صرف پاکستان میں نہیں ہوتے، لندن سمیت مختلف یورپی ممالک میں  کئی دہشت گرد حملے ہوئے، لندن میں حالیہ دھماکوں کے باوجود وہاں  آئی سی سی کا ایونٹ منعقد ہوجب کہ یورپی ممالک میں بھی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ہورہاہے ۔

سابق آسٹریلوی بلے باز کے مطابق دہشت گردی کے واقعات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ نہ کرنا  واضح منافقت ہے

چنائی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ کمنٹریٹر ڈین جونز نے دورہ پاکستان سے انکار کرنے والی ٹیموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ منافقت کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے گرین شرٹس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی بدولت پاکستان کرکٹ میں پہلے کی نسبت کافی بہتری آئی ہے اور ایونٹ سے کھلاڑیوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں نکھار آیا ہے جب کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح بھی کامیابی بھی پی ایس ایل سے سامنے آنے والے کھلاڑیوں کی مرہون منت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی بہتر ی کے لیے پی سی بی کو ناگزیر اقدامات کرنا ہوں گے، پاکستان اور اس کی روایتی حریف ٹیم کے درمیان ٹیسٹ سیریز دیکھنا چاہتا ہوں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ  بھارت  پاکستان کے ساتھ کھیلے بغیر نمبرون بنا ہے، چاہتاہوں کہ دونوں کے درمیان ٹیسٹ سیریز ہوگی تو پھر یہ بات سامنےآئی کہ کون سی ٹیم نمبر ون ہے۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان کا دورہ نہ کرنےوالی ٹیمیں منافق ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *