پی ٹی سی ایل نے کار فائی ڈیوائس متعارف کروا دی

پی ٹی سی ایل نے کار فائی ڈیوائس متعارف کروا دی

انٹرنیٹ صارفین کی توقعات اور ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ہر ادارہ مصروف ہے ایسے میں پی ٹی سی ایل نے  کار فائی کے نام سے ایک نئی انٹرنیٹ ڈیوائس متعارف کروائی ہے۔

PTCL CarFi کسی مشکل کے بغیر ہر قسم کی گاڑی میں پلگ ان کی جا سکتی ہے یہ پاکستان کے 250 سے زیادہ شہروں میں سڑکوں پر ہموار انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

سگریٹ لائیٹر پورٹ میں پلگ ان کرتے ہی یہ سگار کی شکل کی ڈیوائس فوری طور پرہاٹ اسپاٹ میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ ایک بار پلگ ان کرنے کے بعد آپ پانچ سے زاہد آلات  ہاٹ اسپاٹ انٹرنیٹ کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس آلے میں موجود دوطرفہ میل یو ایس بی اس  کو براہ راست کمپیوٹر / لیپ ٹاپ سے منسلک  کرنے میں مدد دیتی ہے۔

پی ٹی سی ایل کار فائی کو اگر کسی کمپیوٹر / لیپ ٹاپ سے منسلک کیا جائے تو اس صورت میں یہ آلہ  کل چھ صارفین کو انٹرنیٹ سے منسلک کرسکتا ہے ( ایک بذریعہ یو ایس بی اور باقی پانچ بذریعہ وائی فائی)۔

پی ٹی سی ایل کی کارفائی کی خصوصیات

• پروڈکٹ پلگ-این-پلے، بس اپنی گاڑی کےسگریٹ لائٹر پورٹ میں پلگ ان کریں -نہ کوئی تنصیب، نہ ہی کوئی پریشانی۔

• 9.3 ایم بی کی رفتار کے ساتھ سپیریئر تھری جی تجربہ

• 5 وائی فائی گیجٹ کے ساتھ منسلک کیا جا سکتا ہے۔

• 32 جی بی مائیکرو ایس ڈی سلاٹ

• وائی فائی انٹرفیس پر مائیکرو ایس ڈی ڈیٹا شیئرنگ (وائی فائی انٹرفیس آپ کے لیے فولڈرز کے انتخاب کو آسان بناتی ہے۔ صارفین اپنے ساتھیوں یا دوستوں اور خاندان کے ساتھ  موسیقی اور ویڈیو کلپس کا اشتراک بھی کرسکتے ہیں۔

CDMA Rev.A اور 1X Fallback  • مکمل رابطے کے لئے بہترین کنیکٹوٹی

• وائی فائی رینج: 10 میٹر (30 فٹ)

• سیل فونز، ٹیبلٹ وغیرہ چارج کرنے کے لئے USB پورٹ پی ٹی سی ایل کارفائی

پی ٹی سی ایل کارفائی سے منسوب کیا جانے والا یہ آلہ ذیل میں درج آپشنز کے ساتھ دستیاب ہے۔

• سوشل میڈیا بنڈل کے تحت آپ فیس بک، ٹویٹر، وایٹس ایپ  (صرف پیغامات)، وائبر (صرف پیغامات)، لنکڈ ان اور ساؤنڈ کلاؤڈ کا مفت اور لامحدود استعمال کر سکتے ہیں۔

• دونوں بنڈل کی قیمتوں میں  آلہ بھی شامل ہے

پی ٹی سی ایل کار فائی کو آن لائن خریدنے کے لئے یہاں وزٹ کریں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *