جیز، وارد صارفین کے لئے بڑے کام کا سستا پیکج متعارف

جیز، وارد صارفین کے لئے بڑے کام کا سستا پیکج متعارف

اسلام آباد: پاکستان میں ڈیٹا اور وائس خدمات فراہم کرنے والی سیلولر کمپنی جیز کی جانب سے صارفین کے لئے بڑے کام کا مگر سستا پیکج متعارف کروایا گیا ہے۔

جاز کی جانب سے جاری کردہ تفصیل کے مطابق نیا پیکج صارفین صرف 150 روپے بشمول ٹیکسز میں حاصل کر سکیں گے۔

جاز اور وارد کے صارفین اس پیکج سے یکساں طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔

پیکج کے تحت پری پیڈ صارفین جاز یا وارد سے ایک ہی نیٹ ورک پر رہتے ہوئے ایک ہزار مفت منٹس، دیگر نیٹ ورکس پر 25 مفت منٹس، ایک ہزار ایس ایم ایس اور ایک ہزار ایم بیز انٹرنیٹ حاصل کر سکیں گے۔

جیز کی اعلان کردہ تفصیل میں کہا گیا ہے کہ پری پیڈ صارفین اس پیکج کو استعمال کرنے کے لئے *770# ڈائل کر کے اسے فعال کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 12 کروڑ سے زائد موبائل صارفین رکھنے والے پاکستان میں موبائل سروسز کا فی صارف اوسط استعمال 200 روپے ماہانہ ہوتا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *