بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کی تصاویر جاری

بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کی تصاویر جاری

کراچی:پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس نے بینک ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کے ملزمان کی تصاویر جاری کردیں۔

پاکستان ٹراب ڈاٹ کام کے مطابق پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس ایس یو) کی جانب سے تصاویر کے ساتھ ساتھ عوام سے مدد کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی اسپیشل یونٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان کراچی کے علاقوں گلشن اقبال شرافی گوٹھ اور ماڑی پور میں بینک ڈکیتیوں میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی ایس انوسٹی گیشن کے مطابق ملزمان کی شناخت اور ان کی گرفتاری میں مدد کرنے والے شخص کو پانچ لاکھ روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں: مسلسل دو روز میں دوسری بینک ڈکیتی

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کے بارے میں اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ کراچی میں بدھ یعنی آج دوپہر بھی نامعلوم ملزمان نے ایک بینک میں ڈکیتی کی واردات کی ہے اور چھ لاکھ روپے کی رقم لے کر فرار ہوگئے۔

گزشتہ روز یعنی منگل کو بھی نامعلوم ملزمان نے شاہراہ قائدین پر واقع ایک بینک کو لوٹا تھا جب کہ ملزمان نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے بینک مینجر کو قتل کردیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *