نواز شریف کو پارٹی اجلاس کی صدارت سے روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو نوٹس

نواز شریف کو پارٹی اجلاس کی صدارت سے روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو نوٹس

 لاہور: پاکستان کے صوبے پنجاب کے صدر مقام لاہور کی عدالت عالیہ نے نواز شریف کو پارٹی اجلاس کی صدارت  سے روکنے کے لیے الیکشن کمیشنکو نوٹس جاری کیاہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق الیکشن کمیشن کو یہ نوٹس لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس  منصور علی شاہ نے عوامی تحریک کی درخواست پر جاری کیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی جانب سے ن لیگ کے پارٹی اجلاس کے خلاف عوامی تحریک کی درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل قراردیاہے لیکن اس کے باوجود وہ ن لیگ کے اجلاس کی صدارت  کررہے ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ سابق وزیر اعظم کو پارتی اجلاس کی صدارت سے روکنے کے لیے فوراً احکامات جاری کرے۔

دریں اثناء عدالت نے عوامی تحریک کی درخواست پر نواز شریف کو جماعت کے اجلاس کی صدارت سے روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتےہوئے سماعت ملتوی کردی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *