نجم سیٹھی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب

نجم سیٹھی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی گورننگ باڈی نے نجم سیٹھی کو بلامقابلہ بورڈ کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق بورڈ میں اثر رسوخ رکھنے والے نجم سیٹھی کے مقابلے کوئی بھی رکن چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں بنا۔

بورڈ کے اجلاس میں ایک قرارداد بھی پیش کی گئی جس نجم سیٹھی کے آئندہ مدت کے لیے چیئرمین رہنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور حالیہ ایڈیشن کی شاندار کامیابی پر نجم سیٹھی کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

نجم سیٹھی منتخب ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے 32 ویں چیئرمین کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔

خیال رہے کہ 69 سالہ نجم سیٹھی ایک معروف صحافی اور تجزیہ کار ہیں، انہیں پی سی بی پیٹرن ان چیف یعنی اس وقت کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے گورننگ بورڈ بھی شامل کیا تھا۔

یاد رہے کہ شہریار خان چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے اپنی 3 سالہ مدت پوری ہونے کے بعد 4 اگست کو سبکدوش ہوگئے تھے اور ان کے بعد چیئرمپن شپ کے لیے نجم سیٹھی مضبوط امیدوار تھے۔

نجم سیٹھی اس سے قبل جون 2013ء سے جنوری 2014ء اور فروری 2014ء سے مئی 2014ء تک دو بار کرکٹ بورڈ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ نجم سیٹھی کے بطور چیئرمین انتخاب سے قبل ہی ان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر ہوچکی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *