پی ٹی آئی نے ن لیگ کا میڈیا ونگ سنبھال لیا

پی ٹی آئی نے ن لیگ کا میڈیا ونگ سنبھال لیا

اسلام آباد: کسی بھی ادارے، فرد یا جماعت کے میڈیا ونگ کا کام اس کے مقاصد حاصل کرنے کے لئے بروقت اور موثر ابلاغ ہوتا ہے۔ کبھی کبھار ایسا بھی کیا جاتا ہے کہ مخالفین کے لئے ابلاغی خدمات سرانجام دی جاتی ہیں تاکہ اس کا فائدہ خود اٹھایا جا سکے۔

کچھ ایسا ہی پاکستان میں انٹرنیٹ پر مقبول ترین سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے منگل کو اس وقت جب مخالف جماعت ن لیگ کے میڈیا ونگ کے فرائض تحریک انصاف نے سنبھال لئے۔

یہ ذمہ داری عائد کردہ نہیں تھی بلکہ پی ٹی آئی کے فیس بک صفحے کی جانب سے خود اختیار کردہ تھی جس نے فورا ہی فیس بک صارفین کی مناسب تعداد کو اپنی جانب راغب کیا۔

ن لیگ کی ریلی اعلان کردہ شیڈول کے مطابق منگل کو صبح دس بجے روانہ ہونی تھی تاہم سابق وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس سے تاخیر سے نکلے۔

اس دوران پروگرام کے مطابق انہوں نے شاہراہ دستور پر ڈی چوک میں جمع ہونے والے پارٹی ورکرز سے خطاب کرنا اور پھر آگے بڑھنا تھا تاہم انہوں نے ڈی چوک پر خطاب نہیں کیا۔

تحریک انصاف نے اس موقع کو فورا استعمال کیا اور ایک مختصر سے ویڈیو اپنے فیس بک صفحے پر جاری کی جس میں بلیو ایریا کے ساتھ واقع ڈی چوک میں جمع شدہ افراد کو دکھا کر ن لیگ پر طنز کیا گیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *