اپردیرمیں فورسزکے آپریشن کے دوران میجر سمیت تین سپاہی شہید

اپردیرمیں فورسزکے آپریشن کے دوران میجر سمیت تین سپاہی شہید

راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نواز شریف کی ریلی سے کچھ دیر قبل سامنے آنے والے افسوسناک واقعہ میں پاکستانی فوج کے میجر سمیت چار اہلکار شہید ہو گئے۔

خیبرپختونخوا کے سرحدی اضلاع میں پاکستانی سیکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران میجر سمیت تین سپاہی شہید جب کہ ایک دہشت گرد ہلاک اورایک گرفتارکرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اپردیر کے علاقے تیمرگرہ کی آبادی شیروٹ کئی میں فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

اس دوران دہشت گردوں نے فورسزکو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں میجرعلی سلمان، حوالدارغلام نذیر، حوالدار اختر، سپاہی عبدالکریم شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ایک بمبارنے خود کودھماکے سے اڑا دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ کارروائی میں دوسرا بمبار فائرنگ میں مارا گیا جب کہ ایک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسی کے میجر علی سلمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دہشتگردوں کی پناہ گاہ کے خلاف کارروائی کی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *