نواز شریف جہاں سے جائیں ان کی مرضی ہے، الیاس بلور

نواز شریف جہاں سے جائیں ان کی مرضی ہے، الیاس بلور

اسلام آباد: عوامی نینشل پارٹی کے رہنما اور سینٹر الیاس احمد بلور نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نواز شریف سے یہ پوچھنے کا اختیار نہیں کہ وہ جی ٹی روڈ سے کیوں جارہے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الیاس بلور کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی مرضی ہے کہ وہ کہاں سے جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا نواز شریف کو سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، وہ تین بار ملک کے منتخب وزیر اعظم رہ چکے ہیں،عمران خان بتائیں کہ وہ کس حیثیت سے سیکورٹی لے رہے ہیں۔

الیاس بلور کے مطابق ہر شہری کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، نواز شریف ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں، انہیں سیکورٹی کی فراہم پر اعتراض نہیں کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو قطعاً یہ حق حاصل نہیں کہ وہ نواز شریف کو کہیں کہ موٹروے سے جائیں یا جی ٹی روڈ سے جائیں۔

عائشہ گلالئی سے تحریک انصاف کے استعفیٰ کے مطالبے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر وہ مناسب سمجھیں تو اسمبلی رکنیت چھوڑ دیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *