عمران خان کا پارٹی رکنیت سازی اور انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا

عمران خان کا پارٹی رکنیت سازی اور انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 14 اگست سے پارٹی کی رکنیت سازی اور این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  پارٹی کی ممبر شپ اور ضمنی انتخاب کی تیاریوں کی مہم 14 اگست سے شروع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی انتخابی مہم کی نگرانی خود کروں گا، کارکنان بھرپور انداز میں تیاریاں شروع کردیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں کامیابی کارکنوں کی مرہون منت ہے، اگر کارکنان گھر بیٹھے رہتے تے تو معاملہ برعکس ہوتا۔

اجلاس کے دوران گلالئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس پر عمران کان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ خواتین کی لیے مخصوص نشست کے ٹکٹ دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں گے۔

علاوہ ازیں مجلس عاملہ کے اجلاس میں ن لیگ کی ریلی اور این اے 120 کے ضنی الیکشن سمیت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا جب کہ  قومی اسمبلی اور سینٹ اجلاس کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *