عوامی تحریک کے جلسے میں شاہ محمود قریشی کی شرکت

عوامی تحریک کے جلسے میں شاہ محمود قریشی کی شرکت

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے لاہور میں جاری جلسے میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شرکت کی ہے اور وہ ممکنہ طور پر جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف کی کئی رہنما جلسے میں شرکت کے لیے پہنچے تو عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سمیت جماعت کئی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔

لاہور کے علاقے ناصر باغ میں جاری اس جلسے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہے جب کہ طاہر القادری اب سے کچھ دیر بعد عوام سے خطاب کریں گے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کی جانب سے تحریک انصاف سمیت تمام مختلف اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

 یہ بھی دیکھیں:  نوازشریف بتائیں کس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں

یاد رہے کہ علامہ طاہرالقادری منگل کی صبح اوسلو سے وطن واپس پہنچے تھے اور جہاں انہوں نے میڈیا سے بات چیت بھی کی تھی۔

گفتگو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ وہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا قصاص لینے واپس آئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ چور پکڑا گیا لیکن اس کا قاتل بھائی ابھی باقی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *