عمران خان بوکھلاہٹ کا شکا رہیں، گلالئی

عمران خان بوکھلاہٹ کا شکا رہیں، گلالئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی باغی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہاہے کہ عمران نیازی اخلاقیات کمیٹی کے معاملے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے گلالئی کا کہنا تھا کہ عمران نیازی مسلسل اپنے بیانات تبدیل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے عمران نیازی کبھی کمیٹی کا خیر مقدم کرتے ہیں تو کبھی کچھ اور کہنا شروع کردیتے ہیں۔

گلالئی کے مطابق عمران خان کو تحقیقات کے لیے کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیئے، میں بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئی۔

یہ بھی دیکھیں: تحریک انصاف نے اخلاقیات کمیٹی مسترد کردی

 انہوں نے مزید کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر منظم طریقے سے مجھ پرتیزاب پھینکنے اور قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس کے سبب ان  کا خاندان اسلام آباد منتقل ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ عائشہ گلالئی کے الزمات کی تحقیقات کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی نے اخلاقیات کمیٹی تشکیل دی تھی جسے تحریک انصاف نے غیر منصفانہ قراردیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *