آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں اظہر علی کی تنزلی

آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں اظہر علی کی تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان ٹیم کے اظہر علی دودرجے تنزلی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں شاندار فتح حاصل کرنے والی انگلش ٹیم نے تیسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے جب کہ انگلش آل راؤنڈر معین علی کی بیٹنگ اور بالنگ رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے۔

معین علی تین درجے ترقی پاکر بلے بازوں کی فہرست میں 21 ویں پوزیشن پر قبضہ براجمان ہوگئے۔

گیند بازوں کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں جب کہ اس رینکنگ میں بھارت کے راویندرا جدیجا کی حکمرانی قائم ہے جب کہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔

بلے بازوں کی رینکنگ میں اسٹیو اسمتھ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ جو روٹ دوسرے اور کین ولیمسن تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

علاوہ ازیں ٹیم رینکنگ میں بھارت سرفہرست جب کہ اس کی روایتی حریف ٹیم پاکستان چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *