امیر مقام کے بیٹے کو گلالئی کے پارٹی چھوڑنے کی پیشگی اطلاع تھی، نورزمان

امیر مقام کے بیٹے کو گلالئی کے پارٹی چھوڑنے کی پیشگی اطلاع تھی، نورزمان

پشاور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر الزامات عائد کرنے والی خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے ذاتی معاون نے دعویٰ کیا ہے کہ امیر مقام کے بیٹے کو گلالئی کے پارٹی چھوڑنے کی پیشگی اطلاع تھی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق پشاور میں نیب کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورزمان کا کہنا تھا کہ امیر مقام کے بیٹے نے عائشہ گلالئی کے اعلان سے کئی روز قبل مجھ سے کہا تھا کہ وہ پارٹی چھوڑ رہی ہیں۔

انہوں نے عائشہ گلالئی سے سوال کیاکہ وہ بتائیں کہ امیر مقام کے بیٹے کو اس بات کا علم کیسے ہوا؟

نورزمان نے دعویٰ کیا کہ عائشہ گلالئی کئی بار گورنر خیبرپختونخوا مہتاب خان عباسی سے ملاقاتیں کرچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کے لیے نیب سے بھرپور تعاون کروں گا۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ عائشہ گلالئی نے خود کرپشن کی بھرمار کی اور اب عمران خان پر الزامات عائد کررہی ہیں

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *