اپ ڈیٹ: لاہور میں دھماکے سے 30 افراد زخمی

اپ ڈیٹ: لاہور میں دھماکے سے 30 افراد زخمی

لاہور:  پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کے بند روڈ پر ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 30 ہو چکی ہے۔

لاہور کے علاقے بند روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو امدادی اہلکاروں نے قریبی طبی مراکز منتقل کیا۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے زمین پر کئی فٹ گہرا گڑھا پڑا جب کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ زخمیوں کو قریبی طبی مراکز منتقل کرنے کے ساتھ علاقے کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گھیرے میں لے لیا گیا تھا۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ فروٹ لے جانے والے ایک پک ٹرپ میں ہوا ہے۔ دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ دھماکا خیز مواد ٹرک میں چھپایا گیا تھا تاہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ ایس پی سٹی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھماکا خیز مواد ٹرک میں ہی چھپایا گیا تھا جس کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ایم ایس میاں منشی اسپتال کے مطابق 22 کے قریب افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال لایا گیا جن میں سے 14 کو ابتدائی طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا جب کہ دیگر کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پیر کی رات ہونے والے افسوسناک واقعے کے بعد لاہور کے مختلف علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ جہاں بحالی کا کام تاحال شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *