نواز شرف بتائیں کس کے اشارے پر فوج کے پیچھے پڑگئے،عمران خان

نواز شرف بتائیں کس کے اشارے پر فوج کے پیچھے پڑگئے،عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہےکہ نواز شریف بتائیں کہ وہ کس کے اشارےپر فوج اور سپریم کورٹ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران کان کا کہناتھا کہ قوم کو صرف دو اداروں پر اعتماد ہے اور نواز شریف ان ہی کےپیچھے پڑ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ سازش ہورہی ہے، میں کہتا ہوں کہ جتنا موقع نواز شریف کو ملا وہ کسی کو نہیں ملا، انہوں نے کرپشن، منی لانڈرنگ کی اور سپریم کورٹ میں جھوٹے ثابت ہوئے، نواز شریف نے پارلیمنٹ میں بھی جھوٹٰی تقریر کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جی ٹی روڈ پر لوگوں کو جمع کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے سے بغاوت کررہے ہیں، نواز شریف کو ڈر ہے کہ فیصلے ان کے خلاف ہوں گے اور اب وہ لوگوں کو جمع کرکے نیب پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ایک مجرم شخص جی ٹی روڈ پر ہاتھ ہلاتا ہوئےآئے گا کہ بڑا تیر مارکر آرہا ہوں، کیا لوگ مجرم کا استقبال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا نواز شریف یہ سمجھتے ہیں کہ میرے ساتھ لوگ ہیں تو میں کرپشن کروں گا، یہ قوم کو بے وقوف بنارہے ہیں۔ میں چیلنج کرتا ہوں کہ ان سے زیادہ لوگ جمع کرکے دکھاؤں گا، اگر لوگ آپ کے ساتھ ہیں تو ان کی بہتری کا سوچیں بجائے اس کے کہ آپ اداروں پر دباؤ ڈالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت اور ملک کے خاطر تمام اداروں کے دفاع میں کھڑی ہوگی۔

عمران خان کے مطابق ن لیگ کے پاس نواز شریف سے علیحدگی کا بہترین موقع تھا، جو لوگ نواز شریف کی کرپشن بچانے کی کوشش کررہے ہیں وہ بھی ڈوبیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ عدلیہ، سپریم کورٹ کے خلاف جب کہ نواز شریف کے حق میں پروپگینڈا کررہا ہے، پوری قوم سے کہتا ہوں کہ اس شخص کے ادارے کا بائیکاٹ کیا جائے، اگر سپریم کورٹ اور فوج کے خلاف سازش ہوگی تو دشمن خوش ہوں گے۔

عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ تحقیقات ہوں، لیکن ن لیگ سازش بھی کرے، کمیٹی بھی بنائے اور پھر فیصلہ بھی کرے ایسی تحقیقات نہیں چاہتا، آج پارلیمنٹ میں ہمارے لوگ بتائیں گے کہ غیر جانبدار تحقیقات کیسی ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ جو الزام لگاتا ہے ثبوت بھی وہی پیش کرتا ہے، میرے بلیک بیری کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والوں کے پاس ثبوت ہونا چاہئے کیوں کہ الزام انہوں نے ہی عائد کیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *