مراد سعید کے بیان پر ریحام خان نے بھی کھل کر کہہ دیا

مراد سعید کے بیان پر ریحام خان نے بھی کھل کر کہہ دیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ وہ مراد سعید کے تمام سوالات کے جوابات ثبوت کے ساتھ پیش کرسکتی ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کے بیان پر اپنے ردعمل میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ اگر میں سچائی سامنے لائی تو انہیں صدمہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس مراد سعید کے تمام سوالات کے جواب اور ثبوت موجود ہیں۔

 ریحام خان نے مزید کہا کہ مراد سعید مجھ پر کیچڑ اچھال کراپنا سیاسی کیریئر داؤ پر مت لگائیں۔

یادرہے کہ اس سے قبل مراد سعید نے ریحام خان پر شدید الزامات عائد کرتے ہوئے ان سے چند سوالات پوچھے تھے۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ریحام نے قرآن اٹھا کر عمران خان کی کردار کشی کی کوشش کی۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ ریحام خان قرآن اٹھا کر بتائیں کہ انہوں نے سیرینا ہوٹل میں کس سے ملاقات کی تھی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *